Add To collaction

08-Aug-2024 لیکھنی کی کہانی - راتیں رازدار ہوتی ہے

راتیں ہماری رازدار ہوتی ہیں۔
ہم اپنے پورے دن کی روداد اکثر رات کو ہی سوچتے ہیں۔
بچھڑے ہوئے بھی اکثر راتوں کو ہی یاد آجاتے ہیں۔
لفظوں کے نشتر بھی اکثر راتوں کو ہی کانوں میں گونجتے ہیں۔
جاگتی آنکھوں سے خواب بھی اکثر راتوں کو ہی دیکھے جاتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کی راتیں فراقِ یار میں بھی گزرتی ہیں، بہتوں کا سکون ان راتوں نے ہی چھینا ہے جس میں مصروفیت نہیں ہوتی۔
بہت سے لوگ نہ سونے کی بیماری میں بھی مبتلا ہیں۔ 
 اور بعض لوگ ﷲ کے عشق میں راتوں کو روتے بھی ہیں۔
جن کو رازداری سے عبادت پسند ہے وہ راتوں کو ﷲ کی یاد میں مشغول رہتے ہیں۔
غرض یہ کہ یہ راتیں ہر ایک کے راز چھپا لیتی ہیں کیونکہ یہ ہماری رازدار ہوتی ہیں۔

   1
0 Comments